ادارہ محمودیہ كااہتمام
ادارہ محمودیہ كے قیام كے وقت ہی اہتمام كی ذمہ داری آپ نے اپنے بڑے صاحب زادے حضرت مولانا حكیم نظام الحق عرف نوشے میاں نوراللہ مرقدہ كو سونپ دی تھی۔اللہ نے انھیں بے انتہا خوبیوں سے نوازا تھا۔ انتظامی صلاحیت میں كوئی ان كا ثانی نہیں تھا۔ انتہائی دور اندیش اور حالات شناس تھے۔ 1959ء میں بانی ادارہ كے انتقال كے بعد آپ نے علاقے كے افراد كی ہر قسم كی دینی و ملی رہنمائی كرنے كا فریضہ انجام دیا۔اپنے والد بزرگوار كےلگائے ہوئے چمن كی آبیاری اور ان كے مشن كو پایہ تكمیل تك پہنچانا اپنی زندگی كا مقصد بنالیا؛لیكن 2/فروری 2008ء كی وہ رات آگئی جس میں آپ اپنے مالك حقیقی سے جا ملے۔اس كے بعد ان تمام ذمہ داریوں كا بوجھ مولانا اسلام الحق اسجد صاحب كے كاندھوں پر آیا۔