دعوت و تبلیغ
اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لیے اور عوام الناس میں پھیلی ہوئی جہالت و بے دینی دور کرنے کے لیے ادارہ کے مہتمم اور معلمین و مبلغین برابر تبلیغی دور کرتے رہتے ہیں۔ ادارہ محمودیہ اپنے علاقے اور قرب و جوار اضلاع میں ایک مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کے مہتمم حضرت مولانا اسلام الحق اسجد صاحب دامت برکاتہم العالیہ ضلع لکھیم پور اور دور دراز اضلاع میں بھی عوام وخواص میں الحمدللہ مقبولیت رکھتے ہیں اس بنا پر مستقل جلسوں میں شرکت فرماتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ دینی مسائل پمفلٹ کی شکل میں شائع کر کے مفت تقسیم کیے جاتے ہیں، حاجت مند مستفتی حضرات کو مستند فتاوی دیے جاتے ہیں اور لوگوں کے باہمی نزاع کا تصفیہ کرانے کے لیے محكمہ شرعیہ بھی قائم ہے، جس کے تحت مسلمانوں کے بے شمار(طلاق و نکاح) کے مسائل اور آپسی لین دین کے جھگڑوں کے فیصلے کیے جا چکے ہیں ۔ ساتھ ہی عوام الناس کو شرعی حدود میں مسایل حل کرانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔