حضرت امام اہل سنت مولانا شاہ محمد عبدالشكور صاحب لكھنوی نورہ اللہ مرقدہ ​

حضرت مولانا سید ابوالحسن علی میاں ندوی رحمۃ اللہ علیہ​

ناظم ندوۃ العلماء لكھنؤ

حضرت شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی قدس سرہ العزیز​

صدر المدرسین دارالعلوم دیوبند

شیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد مدنی قدس سرہ العزیز​

صدر مدرس و پرنسپل دارالعلوم دیوبند

حضرت مولانا سید فرید الوحیدی صاحب فیض آبادی نبیرہ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی ؒ

خادم دارالعلوم دیوبند

حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب

صدر المدرسین دارالعلوم دیوبند

حضرت مولانا محمد سالم صاحب

مہتم دارالعلوم دیوبند وقف

فداے ملت حضرت مولانا سید اسعد مدنی رحمۃ اللہ علیہ

سابق صدر جمعیۃ علماء ہند

زیرترتیب

_____________

زیرترتیب

_____________

حضرت مولانا شوكت علی قاسمی بستوی

ناظم شعبہ رابطہ مدارس اسلامیہ‏، دارالعلوم دیوبند

حضرت مولانا وحیدالزماں صاحب كیرانویؒ ‏

خادم تدریس دارالعلوم دیوبند

تاثرات

شیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد مدنی قدس سرہ العزیز

آج بتاریخ 18/ذی قعدہ 1370ھ مطابق 22/اگست 1951ء میں قصبہ محمدی ضلع لكھیم پور میں مدرسہ كی سنگ بنیاد میں شریك ہوا۔قصبہ ہذا میں كوئی مدرسہ ان اصولوں پر پہلے سے نہ تھا۔ضرورت شدید ہے كہ ایسے مدارس ہر قصبہ میں قایم كیے جائیں اور مسلمانوں میں دینی تعلیم اچھے پیمانے پر جاری كی جائے۔بالخصوص اس زمانہ میں جب كہ لا دینی كی باد سموم چاروں طرف چل رہی ہے اور حكومت سیكولرازم پر قایم ہے۔نہایت ضروری ہے كہ مسلمان اپنے اپنے علاقہ میں ایسے مدارس نہایت زیادہ بیداری اور جوش و جد وجہد كے ساتھ  قایم كریں اور اپنے بچوں كو ہر قسم كی جہالت اور لا دینی سے محفوظ بنائیں۔

اخیر میں میں اہل قصبہ اور اہل ضلع سے پر زور اپیل كرتا ہوں كہ وہ اس مدرسہ كہ بہبود اور ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں اور ہر قسم كی امداد كریں۔

میں دعا كرتا ہوں كہ اللہ تعالی اپنے فضل و كرم سے اس مدرسہ كو دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اوركاركنوں كو توفیق عطا فرمائے كہ وہ اس مدرسہ كو نہایت اخلاص اور للہیت كے ساتھ چلائیں۔  واللہ الموفق۔

ننگ اسلاف

حسین احمد

‏ صدر مدرس و پرنسپل دارالعلوم دیوبند

ارشاد گرامی

حضرت شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی قدس سرہ العزیز

ادارہ محمودیہ قصبہ محمدی ضلع كھیری لكھیم پور عرصہ دو سال سے تعلیمی وتبلیغی خدمات انجام دے رہا ہے۔لڑكوں كے علاوہ لڑكیاں بھی ‏تعلیم وتربیت حاصل كررہی ہیں‏،جن كے لیے علاحدہ درس گاہ ہے۔ عربی ‏،فارسی‏،قرآن مجید‏،اردو اور حساب وغیرہ كی تعلیم دی جاتی ‏ہے‏، جو اس دور الحاد میں نہایت ضروری ہے۔ قصبہ محمدی اور قرب وجوار كے تقریبا دو سو لڑكے اور لڑكیاں مصروف تعلیم ہیں۔ملحقہ ‏دیہات میں وعظ ونصیحت اور تبلیغ دین ہی اس ادارہ كا نمایاں كارنامہ ہے۔بیرونجات كے بیس نادار طلبہ كے كھانے پینے اور ضروریات كا ‏اندازہ تقریبا مبلغ چھ سو روپیہ ماہانہ ہے‏، جو بانی ادارہ جناب مولانا حكیم رمضان الحق صاحب كی سعی سے پورا ہوتا ہے؛لیكن حكیم صاحب ‏موصوف كی مسلسل علالت اور ضعف كے باعث ادارہ مذكورہ كی مالی حالت كمزور ہوگئی اور مقروض ہوگیا ہے۔ میں ضلع كھیری اور ملحقہ اضلاع كے غیر مند مسلمانوں سے امید ركھتا ہوں كہ وہ اس دینی شمع كو برقرار ركھنے كے لیےزیادہ سے زیادہ مالی ‏امداد فرماكر تعلیم وتبلیغ دین كا اجر حاصل كریں گے۔

ننگ اسلاف

حسین احمد غفرلہ

صدر المدرسین دارالعلوم دیوبند

تاثرات

حضرت مولانا سید ابوالحسن علی میاں ندوی رحمۃ اللہ علیہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمد للہ وكفی وسلام علی عبادہ الذین اصطفی۔اما بعد!‏

مدارس اسلامیہ در اصل اسلام كے مستحكم قلعے اور حفاظتی چوكیاں ہیں‏، جو اسلامی حدود كی حفاظت و صیانت كا كام انجام دیتی ہیں اور ان ‏سے اسلام كے مجاہد اور دین كے مخلص خادم تیار ہوكر نكلتے ہیں؛ اس لیے امت كو ان تمام مدارس ومكاتب كے قیام واستحكام میں نہ صرف ‏حصہ لینا چاہئے؛بلكہ اسے اپنا دینی فریضہ سمجھنا چاہیے۔

ادارہ محمودیہ ‏،محمدی كھیری لكھیم پور بھی ایك قابل قدر مدرسہ ہے‏، جو ایك مخلص حقانی عالم جناب رمضان الحق صاحب مرحوم كے ‏اہتمام سے شروع ہوا اور جس كی بنیاد عالم ربانی حضرت مولانا سید حسین احمد صاحب مدنیؒ نے ركھی اور اب وہ جناب مولوی حكیم نظام ‏الحق صاحب كے اہتمام اور جناب مولوی امام علی صاحب دانش كی صدر مدرسی كے تحت ترقی كی منزلیں طے كررہا ہے‏،جو ایك باخبر ‏وكہنہ مشق مدرس اور عالم ہیں۔ ‏

مجھے وہاں كے طلبہ و اساتذہ سے مل كر او ران كی قابل اطمینان دینی تعلیمی حالت دیكھ كر بہت خوشی ہوئی۔میری ذاتی خواہش ہے كہ یہ ‏مدرسہ روز افزوں ترقی كرے اور اپنے علاقہ میں ایك بڑا دینی مركز بن جائے۔

مخلص: ابوالحسن علی

ناظم ندوۃ العلماء لكھنؤ

 

ارشاد گرامی

حضرت امام اہل سنت مولانا شاہ محمد عبدالشكور صاحب لكھنوی نورہ اللہ مرقدہ

باسمہ تعالی حامدا ومصلیا۔

ادارہ محمودیہ قصبہ محمدی ضلع كھیری ‏،ایك خالص دینی ادارہ ہے ۔اس كے بانی جناب مولانا حكیم رمضان الحق صاحب مرحوم ایك نہایت دین دار و مخلص عالم تھے۔مرحوم نے اپنی ساری زندگی تبلیغ دین میں گزاری۔آخر عمر میں مرحوم نے محض اللہ واسطے اس ادارہ كی بنیاد ركھی اور بڑی محنت اور جاں فشانی س اس ادارہ كو مضبوط كیا۔چند ماہ ہوئے كہ مرحوم كا انتقام ہوگیا۔ انا لله و انا اليه راجعون.

میں خود اس مدرسہ میں جاچكا ہوں اور اس كے موجودہ كاركنوں سے بھی بخوبی واقف ہوں اور پورا اعتماد ہے ۔اس ادارہ سے ان شاء اللہ بہت زیادہ دینی نفع پہنچنے كی امید ہے۔ صدّق الله ظني فيه۔

برادران دین كو چاہئے كہ اس ادارہ كی زیادہ سے زیادہ ہر ممكن امداد كریں اور مولانا مرحوم كی اس یادگار كو (جو مرحوم كے لیے صدقہ جاریہ ہے ) قایم ركھنے كی كوشش كریں۔ اس وقت مدرسہ كی تعمیر بھی شروع ہے‏،اس میں بھی حتی الوسع پوری پوری امداد كریں۔

وما توفيقي إلا بالله العلي العظيم

احقر عباد اللہ ‏

محمد عبدالشكور ‏

معائنہ

فداے ملت حضرت مولانا سید اسعد مدنی رحمۃ اللہ علیہ

سابق صدر جمعیۃ علماء ہند

الحمد لله وكفی وسلام علی عباده الذین اصطفی ۔اما بعد!‏ میں نے ادارہ محمودیہ كا معاینہ كیاہے اور بار بار مدرسہ كے اجلاسوں میں حاضری كا شرف بھی حاصل ہوا ہے۔ یہ ادارہ حكیم رمضان الحق ‏صاحب كا قائم كردہ ہے‏،جو حضرت شیخ الہند كے خصوصی تلامذہ میں سے تھے‏۔انھوں نے اپنے علاقے ضلع كھیری اور ضلع شاہ جہاں پور ‏كو‏، جو كسی زمانے میں بدعت ورسم ورواج كاگڑھ تھا ‏، دین پر لگایا اور وہاں والوں كی اولاد كی تعلیم واصلاح كے لیے حضرت شیخ الاسلام علیہ ‏الرحمۃ كے ہاتھوں اس مدرسہ كی بنیاد ڈلوائی۔مدرسہ بحمداللہ بڑی كامیابی كے ساتھ دینی خدمات انجام دے رہا ہے۔ اس وقت مدرسہ میں ‏‏12اساتذہ‏،7معلمات كام انجام دے رہے ہیں اور دونوں شعبوں میں تقریبا700 طلبہ اور طالبات تعلیم حاصل كررہے ہیں‏،جس ‏میں تقریبا 90 طلبہ كو مدرسہ امداد بھی دیتا ہے اور مدرسہ میں جلالین شریف تك تعلیم ہوتی ہے‏،نیز طلبہ كی كثرت كے باعث تعمیری ‏سلسلہ شروع كیا گیا ہے‏، جو آپ حضرت كی توجہ سے ‎ پایہ تكمیل تك پہنچ سكتا ہے۔ علاوہ ازیں مدرسہ كا سالانہ خرچہ ایك لاكھ سے زائد ‏ہے۔ بنابریں تمام مسلمانوں سے پرزور اپیل كرتا ہوں كہ وہ اس ادارہ كی عمارت كی تكمیل كی جانب فوری توجہ فرمائیں اور ماہ مبارك میں ‏عطیات ارسال كر كے زیادہ سے زیادہ ثواب دارین حاصل كریں۔

فقط والسلام

اسعد غفر لہ

تاثرات

حضرت مولانا محمد سالم صاحب

مہتم دارالعلوم دیوبند(وقف)‏

نحمدہ ونصلی!‏

ادارہ محمودیہ قصبہ محمدی میں حاضری محترم مولانا اسلام الحق اسجد كی مخلصانہ دعوت میں ہوئی۔ یہ مدرسہ بحمداللہ پورے علاقہ میں غیر معمولی عظمت و اہمیت كا حامل ہے ‏، علاقہ میں بیشتر علماے كرام نے ابتدائی طور پر یہیں سےاستفادہ ‏كیا ہے۔ آج بھی اس كی مركزیت نہ صرف قائم ہے ؛بلكہ ترقی پذیر ہے۔اس كے موسس محترم حضرت مولانا رمضان الحق صاحب رحمۃ ‏اللہ علیہ سے بحمد اللہ احقر كو شرف ملاقات حاصل ہوا ہے اور ان كی بزرگانہ دعاؤں میں بھی حصہ نصیب ہوا ہے۔اس وقت بھی اسی روش ‏اسلاف پر اس كی جملہ خدمات محترم مولانا اسلام الحق صاحب زید مجدہ بحسن وخوبی انجام دے رہے ہیں‏، حق تعالی اس فیض آب ادارے ‏كے فیض علم دین كو عالم گیری عطافرمائے۔

احقر محمد سالم

مہتم دارالعلوم دیوبند وقف

تاثرات

حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب  

صدر المدرسین دارالعلوم دیوبند

 راقم الحروف كو خوش قسمتی سے 27/10/77م مدرسہ ادارہ محمودیہ محمدی كے سالانہ جلسے میں حاضری كا شرف حاصل ہوا۔ ہمارے مدارس دینیہ كی روح ظاہری اسباب نہیں؛بلكہ اہل اللہ اور اكابرین سے انتساب اور وابستگی ہے۔ اس مبارك مدرسہ كی اساس ایسے ہی ولی كامل كے ہاتھوں ركھی ہوئی ہے۔ تو پھر خیر وبركت كا گہوارہ كیوں نہ ہوگا۔ مجھےبڑی خوشی ہے كہ مدرسہ روز بروز ترقی پر ہے۔ راقم الحروف دعا گو ہے كہ اللہ تعالی مدرسہ كے ارباب میں اور ہی اخلاص عطا فرمائے اور ان كی مساعی كو قبولیت سے نوازے‏، شرور سے امان میں ركھے۔آمین ثم آمین۔

ارشد غفرلہ

 27/10/1977

معائنہ

حضرت مولانا سید فرید الوحیدی صاحب فیض آبادی نبیرہ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی ؒ

آج خوش قسمتی سے مجھے مدرسۃ البنات متعلقہ ادارہ محمودیہ قصبہ محمدی میں حاضر ہونے كا شرف حاصل ہوا۔اللہ میاں كا بڑا احسان ہے كہ ‏مدرسہ كہ بچیاں مجھے ایسی حالت میں نظر آئیں كہ میں بجا طور پر یہ كہہ رہا ہوں كہ سینكڑوں مردوں سے بہتر ہیں۔ ننھی ننھی بچیاں جنھیں ‏اپنی باعتبار عمر صحیح طور پر اٹھنے بیٹھنے اور بات كرنے كی تمیز نہیں ہونی چاہیے‏، ماشاء اللہ نہایت شائستگی سے ہر بات كا جواب دیتی رہیں۔ او ‏رنماز كے اركان ‏،آیات و سورتوں كے ترجموں سے اس حد تك واقف نظر آئیں كہ اچھے پڑھے لكھے مردوں كے لیے بھی باعث صد ‏رشك ہیں۔ مبارك ہیں وہ گودیں اور خوش قسمت ہیں وہ مائیں جو اپنی بچیوں كو لكھنے پڑھنے اور ترقی كے مواقع حاصل كرانے میں دل ‏وجان سے كوشاں ہیں۔ میں نے بچیوں كے ہاتھوں كے بنے ہوئے سوئیٹر كے دو نمونے دیكھے ۔میں نہیں كہہ سكتا كہ وہ بچیاں كن عمروں كی تھیں؛لیكن جب كہ ‏مجھے بتایا گیا اگر وہ واقعی 11برس كی بچیوں كے ہاتھ كے نمونے تھے تو قابل تحسین وستائش ہیں۔‏ اللہ ان بچیوں كو امت كی بہترین خادمائیں بنائے اور ان كو علم عمل كی توفیق دے اور خدا كر ے ان كی زندگیاں نامساعد حالات سے دو چار ‏نہ ہوں۔

حقیر: فرید ا لوحیدی عفی عنہ

خادم دارالعلوم دیوبند۔20/03/1971‏

تاثرات

حضرت مولانا وحیدالزماں صاحب كیرانویؒ ‏، استاذ دارالعلوم دیوبند

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حمدا وصلاۃ: ادارہ محمودیہ قصبہ محمدی ضلع لكھیم پور سے غائبانہ تعارف تو ایك عرصے سے تھا‏،اب 9/شعبان 1401ھ كو حضرت مولانا حكیم نظام الحق صاحب مہتم مدرسہ اور حضرت مولانا امام علی صاحب صدر مدرس مدرسہ ہذا كی دعوت پر بمعیت رفیق مكرم جناب مولانا بلال احمد صاحب مبلغ دارالعلوم دیوبند یہاں حاضر ہوكر مدرسہ كی زیارت اور اس كے كوائف تعلیم وتدریس سے واقفیت ہوئی۔ یہ مدرسہ اپنی تاریخ كے لحاظ سے تعلیم وتبلیغ كے میدان میں علاقہ كی جو خدمت جلیلہ انجام دیتا آرہا ہے وہ محتاج تعارف نہیں۔دارالعلوم كے فضلا جو اس بستی كے باشندے ہیں‏،جو مدرسہ پر اقتصادی بوجھ نہ بنتے ہوئے جزوی اوقات میں مدرسہ كے اندر تدریسی خدمات انجام دیتے ہیں‏،جس سے خود ان كا علمی مشغلہ باقی رہتا ہے اور مدرسہ كو بھی اچھا خاصا تعاون حاصل ہوجاتا ہے یہ ایك اچھی اور قابل تقلید مثال ہے‏،مدرسہ كے ساتھ ہی اس كے ذمہ دار ایك مسلم فنڈ ‏،مسلم بیت المال كے نام سے چلا رہے ہیں‏،جس كا سرمایہ تقریبا چار لاكھ اور قرض رقم تقریبا تین لاكھ ہے۔ چند سال كے عرصہ میں یہ بڑی كامیابی اور مستقبل كے لیے بہتر توقعات كی دلیل ہے۔ اللہ تعالی دونوں اداروں كو ترقی عطا فرمائے اور كاركنان اور متنظمین كے حوصلے بلند فرمائے۔آمین.

مخلص : وحیدالزماں

خادم تدریس دارالعلوم دیوبند

معائنہ​

حضرت مولانا شوكت علی قاسمی بستوی

ناظم شعبہ رابطہ مدارس اسلامیہ‏ دارالعلوم دیوبند

 راقم الحروف كو خوش قسمتی سے 27/10/77م مدرسہ ادارہ محمودیہ محمدی كے سالانہ جلسے میں حاضری كا شرف حاصل ہوا۔ ہمارے مدارس دینیہ كی روح ظاہری اسباب نہیں؛بلكہ اہل اللہ اور اكابرین سے انتساب اور وابستگی ہے۔ اس مبارك مدرسہ كی اساس ایسے ہی ولی كامل كے ہاتھوں ركھی ہوئی ہے۔ تو پھر خیر وبركت كا گہوارہ كیوں نہ ہوگا۔ مجھےبڑی خوشی ہے كہ مدرسہ روز بروز ترقی پر ہے۔ راقم الحروف دعا گو ہے كہ اللہ تعالی مدرسہ كے ارباب میں اور ہی اخلاص عطا فرمائے اور ان كی مساعی كو قبولیت سے نوازے‏، شرور سے امان میں ركھے۔آمین ثم آمین۔

احقر شوكت علی بستوی

خادم التدریس۔دارالعلوم دیوبند

‏ ناظم رابطہ مدارسہ اسلامیہ دارالعلوم دیوبند