کتب خانہ

علماء و طلبہ کی علمی زندگی کی نشونما اور عوام کے فکری و ذہنی رجحانات کی درستگی کا بڑا دارومدار کتابوں پر ہے؛ اسی لیے ادارہ محمودیہ میں ایک بڑا کتب خانہ ہے‏، جس میں علمی ادبی و تاریخی اور دور حدیث شریف تک درسی کتب کا قیمتی ذخیرہ جمع ہے۔ الحمدللہ علماء و طلبہ مستقل مستفیض ہورہے ہیں۔   درسی کتابیں طلباء کو پڑھنے کے لئے عاریتا دی جاتی ہیں اور سال مكمل ہونے پرواپس جمع کر لی جاتی ہیں۔ چھٹیوں میں جو طلباء اعادہ اسباق کے لیے کتابیں لے جانا چاہتے ہیں ان کو گھر لے جانے کی بھی اجازت ہوتی ہے۔