دعوت و تبلیغ

‎ ‎اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لیے اور عوام الناس میں پھیلی ہوئی جہالت و بے دینی دور کرنے کے لیے ادارہ کے مہتمم اور معلمین و ‏مبلغین برابر تبلیغی دور کرتے رہتے ہیں۔ ادارہ محمودیہ اپنے علاقے اور قرب و جوار اضلاع میں ایک مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کے ‏مہتمم حضرت مولانا اسلام الحق اسجد صاحب دامت برکاتہم العالیہ ضلع لکھیم پور اور دور دراز اضلاع میں بھی عوام وخواص میں الحمدللہ ‏مقبولیت رکھتے ہیں اس بنا پر مستقل جلسوں میں شرکت فرماتے رہتے ہیں۔ ‎ ‎اس کے علاوہ دینی مسائل پمفلٹ کی شکل میں شائع کر کے مفت تقسیم کیے جاتے ہیں، حاجت مند مستفتی حضرات کو مستند فتاوی دیے ‏جاتے ہیں اور لوگوں کے باہمی نزاع کا تصفیہ کرانے کے لیے محكمہ شرعیہ بھی قائم ہے‏، جس کے تحت مسلمانوں کے بے شمار(طلاق و ‏نکاح) کے مسائل اور آپسی لین دین کے جھگڑوں کے فیصلے کیے جا چکے ہیں ۔ ساتھ ہی عوام الناس کو شرعی حدود میں مسایل حل کرانے کی ‏ترغیب دی جاتی ہے۔